جہلم (Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر) عیدالضحی کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 جہلم کے تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں اور حادثات،میڈیکل،فائر،ریسکیو آپریشن اور دیگر تمام ایمرجنسیز کی صورت حال میں 24گھنٹے بروقت سروس فراہم کرنے کے سلسلہ میں ایمرجنسی ڈیوٹی پلان مرتب کر دیا گیا یے، جس کے تحت ریسکیو عملہ کی ایمرجنسی ڈیوٹیز لگا دی گئی ہیں،ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ فسیلیٹیشن سنٹرز* پر ریسکیو اہلکار ایمرجنسی کور پلان کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں گے،قائم کردہ سنٹرز پر ریسکیو اہلکار کسی بھی ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کے لیے موجود رہیں گے،ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 آپریشنل ہے،امدادی ہیلپ لائن 1122 پر موصول ہونے والی ہر ایک کال پر بروقت امدادی کارروائیوں کا عمل جاری رہے گا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر سعید احمد نے کہا کہ ہر خاص و عام کو ایمرجنسی کی صورت میں بروقت ایمرجنسی سروس مہیا کرنا پنجاب ایمرجنسی سروس جہلم کی اولین ترجیح ہے،ریسکیو عملہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں کنٹرول روم میں کال ریکارڈنگ سافٹ ویئر،وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمرہ کے زریعے تمام ایمرجنسی ڈیوٹیز کی نگرانی بھی کی جائے گی ریسکیو عملہ اور ایمرجنسی وہیکلز تمام مرکزی عیدگاہوں،جامعہ مساجد اور عید کے بڑے اجتماعات پر ایمرجنسی ڈیوٹی دیں گے اور دیگر ایمرجنسی وہیکلز سنٹرل اسٹیشن سے ایمرجنسی سروس مہیا کریں گی جبکہ تحصیل پنڈدادنخان،تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ کی عید گاہوں اور مساجد پر بھی ریسکیو عملہ ایمرجنسی وہیکلز کے ہمراہ اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ مزید ضلع بھر میں ریسکیو موٹر بائیک کی پوسٹس مرتب دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ہر خاص و عام کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عید کے ایام میں دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری اور ون ویلنگ سے اجتناب کریں، موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال اور گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں،سیروتفریح کے لئے جانے والے حضرات چشموں اور دریا کے کناروں سے مناسب فاصلہ پر عید کے پر مسرت لمحات سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ کسی بھی ناگہانی آفت سے محفوظ رہیں۔
top of page
bottom of page
Comments