top of page
Writer's pictureJhelum News

عوام سے رشوت وصولی کرنے والا راشی پٹواری سکندر خان رنگے ہاتھوں گرفتار



جہلم: تھانہ اینٹی کرپشن کی اہم کارروائی، سکندر خان نامی پٹواری نے زمین کے فرد کے بدلے سائل سے پانچ ہزار روپے رشوت وصول کی جسے خاتون جج نے محکمہ اینٹی کرپشن کے عملے کے ہمراہ پٹواری کے پٹوار خانے میں رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل جہلم کے مختلف پٹوار حلقوں میں بطور پٹواری رشوت وصول کر کے سائلین کے کام کرنے والا پٹواری سکندر خان کو محمد عامر زمان ولد راجہ زمان مہدی نے خاتون جج کو درخواست دی کہ سکندر خان پٹواری فرد برائے ریکارڈ کے پانچ ہزار روپے اور اپنے منشی شاہد کی الگ خدمت کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔پٹواری فرد برائے رجسٹری کے لیے الگ سے 25ہزار روپے بطور رشوت مطالبہ کر رہا ہے جوکہ میں کسی صورت ادا نہیں کرنا چاہتا، اگر تھانہ اینٹی کرپشن تعاوں کریں تو پٹواری اوراس کا پرائیویٹ منشی رشوت وصولی کے بعد گرفتار کروا سکتا ہو۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈیوٹی مجسٹریٹ اور اینٹی کرپشن پولیس کے ہمراہ پٹواری سکندر خان کے پٹوار خانے میں چھاپہ مار کر پٹواری اور اس کے پرائیویٹ منشی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے معزز عدالت میں پیش کر دیا۔انچارج تھانہ اینٹی کرپشن عمران اعوان اور ان کی ٹیم کی اس کامیاب کارروائی پر اہل علاقہ نے سراہا۔یاد رہے کہ اس راشی پٹواری کی گرفتاری میں خاتون جج کا اہم کردار ہے جس کی وجہ سے یہ پٹواری سکندر خان گرفتار ہوا ہے۔

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page