top of page

عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم مسائل کے حل کیلئے شہر کے نواحی علاقے موضع پکھوال پہنچ گئے



جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk) عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم مسائل کے حل کیلئے شہر کے نواحی علاقے موضع پکھوال پہنچ گئے ، موقع پر پہنچ کر تمام مسائل سے آگاہی حاصل کی اور درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کروا دی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا جہلم کے نواحی علاقے پکھوال کے باسیوں کی شکایات پر آنکے گاؤں پکھوال کا دورہ کیا ۔ موقع پر پہنچ کر اہل علاقہ سے درپیش مسائل بارے مکمل آگاہی حاصل کی اور دلچسپی کا اظہار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق نے اہل علاقہ کو تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہائی بھی کرائی اور اس موقعہ پر مزید کہا کہ بنیادی عوامی مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کیلئے فیلڈ کے دورے کیے جاتے ہیں ۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم کی طرف سے آنکے مسائل میں گہری لیکر حل کروانے کی یقین دہانی کروانے پر ڈپٹی کمشنر کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page