www.Jhelumnews.uk
جہلم(ظہیر عباس Jhelumnews.uk )عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔پاک فوج سے دلی محبت کرتے ہیں۔چودھری محمود الحسن مونن. تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز جہلم نیوز Jhelumnews.uk سے ایک ملاقات میں سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم چودھری محمود الحسن مونن نے کہاکہ وہ ہر حال میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔نون لیگ ووٹ کو عزت دو کے بیانیے سے منحرف ہو کر ووٹ کا نام بھی نہ لو کی پوزیشن پر آ گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طاقت اور ظلم کی بنا پر قائم ہونے والی حکومت دیرپا نہیں ہوتی۔ظلم وستم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ بینک آج بھی قائم ہے۔آنے والے الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔لوگوں کے آنے جانے سے پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں۔اگر پاکستان کی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو یہ حقیقت واضح ہو جاتی ہے کہ ایسے حالات کا سامنا پیپلز پارٹی اور نون لیگ کو بھی کرنا پڑا ہے۔ان کی قیادت کو ملک بھی چھوڑنا پڑا۔مگر الحمدللہ عمران خان آج بھی اپنے ملک میں موجود ہے۔ان کی موجودگی میں کسی اور پارٹی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری ہے اور ہم دل سے اپنی افواج سے محبت کرتے ہیں۔علاقائی سیاست اور چوہدری فرخ الطاف کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ MNAچوہدری فرخ الطاف سے ہمارے دیرینہ اور پائیدار تعلقات ہیں۔
Comments