top of page

عمران خان کی گرفتاری،جہلم میں چوری کھانے والے مجنوں آج بھی باہر نہ نکلے، قیادت غائب۔کارکن پھٹ پڑے

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر Jhelumnews.uk) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر جہلم میں سابق وفاقی وزیر کے ضلع میں ضلعی قیادت غائب آج دوسرے دن بھی کوئی احتجاج نہ ہوسکا کارکنان بھی گھروں سے نہ نکل سکے چند خواتین اور مرد کارکنان نے پہلے دن احتجاج کیا  تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے علاقہ ضلع جہلم میں ضلعی قیادت منظر سے غائب ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد اور ضلعی جنرل سیکرٹری فراز چوہدری کسی بھی جگہ احتجاج کرتے نظر نہ آئے جبکہ تحریک انصاف کے کارکن بھی گھروں سے نہ نکل سکے ضلع جہلم کی وومن صدر سمیرا افضل سعید کے ہمراہ چھ سے سات خواتین اور مرد کارکنان میں عتیق احمد خان وسیم خان سمیت پندرہ سے بیس کارکنان نے پہلے دن شاندار چوک میں احتجاج کیا جس پر کارکنان اپنی ہی ضلعی قیادت پر پھٹ پڑے کارکنان کا کہنا تھا کہ آج کہاں ہے مرکزی قیادت ایم پی اے کا ٹکٹ لینے والے لدھڑ گروپ  جو عمران خان کو اپنی ریڈ لائن کہتے تھے وہ آج کسی بھی جگہ نظر نہیں آ رہے کارکنان نے کہا کہ ہم تو آج عمران خان کے لیے نکل آئے لیکن افسوس کہ مفادات اٹھانے والے آج منظر سے غائب ہوگئے پولیس نے آج شاندار چوک سے پانچ کارکنان کو گرفتار کر لیا جبکہ رات گئے پولیس نے گھروں میں چھاپے مار کر دس سے پندرہ کارکنان کو گرفتار کر لیا جہلم میں پانچ سیٹیں جیتنے والے آج کسی جگہ پر  کوئی بڑا احتجاج کرتے ہوئے نظر نہیں آئے 


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page