جہلم(ادریس چودھری)حضرت محمد ﷺ سے اظہار محبت کی نزاکت یہ ہے کہ اس میں حدود و قیود کا خیال رکھا جائے اور زندگی کا ہر پہلو اٹھنا بیٹھنا جاگنا سونالین دین دوستی دشمنی سب کچھ اس طرح ہو کہ وہ قرآن و سنت کے مطابق ہو۔ جب بندہ مومن حق پر چلتا ہے تو اسے غلبہ حاصل ہوتا ہے اور ہمارا دعویٰ محبت اس صدق تک پہنچتا ہے جو اعمال کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے گلف ایمپائر مارکی راولاکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہمارا ملک پاکستان مضبوط ہو گا، اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا یہ تب ممکن ہے جب ہر بندہ انفررادی سطح پر اپنے آپ کودرست کرے گا۔ اپنے کردار کی اصلاح کرے گا، اپنا لین دین کھرا کرے گا تو پھر ہماری یہ شکایت کہ فلاں ادارہ درست ہو ٹھیک ہو اپنے آپ کو رب کریم کے روبرو محسوس کرتے ہوئے اپنا قدم اٹھائے گا۔ ماہ ربیع الاول کی ابتدا اس عہد سے کی جائے کہ اس معاشرے کی تلخیوں میں اس طرح اعمال اختیار کیے جائیں کہ ہماری زندگیوں میں مٹھاس آ جائے۔ بعینہٖ کہ جیسے ابراہیم علیہ السلام کو اللہ کریم نے آگ میں محفوظ رکھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید کی تلاوت و ترجمہ پڑھا کریں، یہاں سے وہ بہترین رہنمائی عطا ہوتی ہے جو کسی اور سے میسر نہیں ہو سکتی۔ آخر میں شعبہ تصوف کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عقیدہ توحید کی بنیاد یہ ہے کہ اللہ وحدہٗ لا شریک ہے۔ ہر جگہ حاضر ہے۔ ہم جب جلوت و خلوت میں یہ محسوس کریں کہ میرا اللہ مجھے دیکھ رہا ہے، یہی تصوف ہے۔ اس لیے سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت اللہ اللہ کرائی جاتی ہے۔ سب کو لطیفہ قلب کرایا گیا۔ سانس کے ساتھ لفظ اللہ دل کی گہرائی میں اترے اور جب باہر نکلے تو ھو کی چوٹ دل پر لگے۔ آخر میں ظاہری بیعت سے خواتین و حضرات سے نوازا اور دعا فرمائی۔ پروگرام ھٰذا میں ڈاکٹر لطیف، سردار غلام مصطفی، لطیف بٹ، پروفیسر یوسف حمید اور مفتی عاطف نے بھی خطاب کیا۔ غلام مصطفی، محمد فضائل، ڈاکٹر محمد لطیف بہترین انتظامی امور سرانجام دیئے۔ اس بابرکت محفل میں ساجد اعوان، کے علاوہ معززین و عمائدین نے شرکت کی۔ خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں یونیورسٹی آف پونچھ کے طلبہ و طالبات بھی شامل تھے۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comments