top of page

عطائی دندان ساز قصابوں کا روپ دھار کر شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے لگے ، محکمہ صحت خاموش تماشائی

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk ) محکمہ ہیلتھ کی جانب سے عطائیت کو لگام دینے کی بجائے فروغ دینے کا سلسلہ تھم نہ سکا ، عطائی دندان ساز نے قصابوں کا روپ دھار کر شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے لگے ، محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئر کمشن کے حکام نے چپ سادھ لی ۔ شہریوں کا اعلی حکام اور سیکرٹری ہیلتھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم اور گردو نواح میں محکمہ ہیلتھ عطائیت کے خاتمے ، غریب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے ، ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر کرنے اور اپنے فرائض منصبی انجام دینے میں بری طرح ناکام ھو چکا ھے ۔ محکمہ ہیلتھ عطائیت کے خاتمے کی بجائے دوام دینے میں مصروف عمل دکھائی دیتا نظر آتا ھے ۔ متعدد شکایات کے باوجود متعلقہ حکام کی نااہلی عروج پر ھے۔ تمام عطائی ڈاکٹرز ، حکیموں اور عطائی دندان سازوں کو کھلی چھوٹ دیے دی گئی ھے ۔ جبکہ مخصو ص ادویات میں سٹیرائیڈ کے استعمال کی باز گشت بھی عام ھے اور عطائی دندان سازوں نے قصاب کا روپ دھار لیا اور انسانی صحت سے کھلواڑ کرنے میں مصروف عمل ہیں جبکہ ہیلتھ کیئر کے قیام سے عطائیت مزید مضبوط ہوئی ۔ جہاں جہلم اور گردونواح میں ناتجربہ کار عطائی ڈاکٹرز اور ڈینٹیسٹ کی بھرمار ھے وہاں دوسری جانب متعلقہ ادارے کے مجاز حکام متحرک ہونے کے بجائے خاموش تماشائی بنتے ہوئے انسانی جانوں سے کھلواڑ دیکھ رہے ہیں۔محکمہ ہیلتھ کی جانب سے یہ گھناؤنا کاروبار کرنے والی مافیا کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی جارہی ، جبکہ اداروں اور محکموں کے متعلقہ حکام بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ شہریوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ،محکمہ ہیلتھ کے زمہ داران اور سیکرٹری ہیلتھ سے اس گھناؤنے کاروبارکے خاتمے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ھے ۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page