top of page

عالم اسلام سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم اور ان کی اشیا ءکا بائیکاٹ کریں، اختر ارائیں ،یونس شہباز

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)عالم اسلام سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں اور سویڈن کی اشیا کا بائیکاٹ کریں، اختر ارائیں ،عید الاضحی کے موقع پر قرآن مجید کی بے حرمتی پوری دنیا میں انتشار پھیلانے کی گھناونی سازش ہے یہ شیطان کے چیلے ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،یونس شہباز۔تفصیلات کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے سانحہ پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے تحصیل پریس کلب (ر) پنڈدادنخان کے صدر اختر ارائیں نے سانحہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں اور سویڈن کی اشیا کا بائیکاٹ کریں جبکہ تحصیل پریس کلب کے جنرل سیکرٹری یونس شہبا ز نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر قرآن مجید کی بے حرمتی پوری دنیا میں انتشار پھیلانے کی گھناونی سازش ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں پوری دنیا میں سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیاجائے اور سویڈن کے ساتھ سفارتی معاملات ختم کیے جائیں جبکہ تحصیل پریس کلب کے عہدے داران و اراکین نے واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں سرکاری اجازت نامے کے ساتھ قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی جسکی تحصیل پنڈدادنخان کی صحافی برادری پُر زور مذمت کرتی ہے اورحکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پر شدید ردعمل ریکارڈ کروایا جائے اور فوری طور پر سویڈن کے سفیر کو ملک بدر اور تعلقات کو منقطع کیا جائے



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page