top of page

عائشہ اسلامک سینٹر منگلا ہیملٹ ڈھوکے اعوان میں حفظ قران و دیگر کورسز کی اسناد کی تقسیم کی تقریب

منگلا( آصف محمود چودھری Jhelumnews.uk) عائشہ اسلامک سینٹر منگلا ہیملٹ ڈھوکے اعوان میں حفظ قران و دیگر کورسز کی اسناد کی طلبہ میں تقسیم کی تقریب کا اہتمام اور شہدائے کربلا کی یاد کے حوالے سے پر وقار تقریب کا اہتمام مولانا قاری محمد علی خان المدنی نے کیا جس میں مولانا علامہ فیاض چشتی علامہ مولانا طاہر قادری مولانا علامہ عبدالقدیر مفتی راشد قادری مولانا غلام مصطفی قاری وقار احمد سیاسی سماجی شخصیات خواجہ عمران سہیل خواجہ محمد ظہیر خواجہ معروف خواجہ وحید رضا خواجہ عبدالرزاق چوہدری محمد اکرم معروف تاجر بشارت حسین ہمالیہ اور دیگر افراد نے شرکت کی تقریب کا اغاز تلاوت قران پاک سے شروع ہوا نعت خوانی میں معروف نعت خواں قاری محمد صداقت اور دیگر نے ہدیہ کلام پیش کیا تقریب میں حفظ قران اور ناظرہ کی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں میں اسناد تقسیم کی گئی اور حوصلہ افزائی بی کی گئی مقررین نے کہا کہ اہل علاقہ کے لیے اپنے بچوں کو دینی تعلیم دلوانے کا بہترین بندوبست عائشہ اسلامک سینٹر میں کیا گیا ہے جس سے عوام علاقہ مستفید ہوں گے مولانا قاری محمد علی خان المدنی نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام قواعد و ضابط کے تحت ادارہ ہذا میں طلباء کو تعلیم دی جاتی ہے کردار سازی اور تربیت بی کی جاتی ہے عوام علاقہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے تمام تعاون کرنے والے افراد کا بھی شکر گزار ہوں جن کی بدولت دینی تعلیم کا سلسلہ جاری ہے ادارہ کو بہتر سے بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page