جہلم(نثار احمد مغل)سیدہ رملہ علی ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات کے مطابق ضلع کونسل جہلم کے زیرِ اہتمام اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے تعاون سے مورخہ 15 ستمبر 2024 بروز اتوار بوقت شام 5 بجے کو شہدائے پاکستان میراتھن ریس جہلم بسلسلہ 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان منعقد کی جا رہی ہے جس میں سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ضلع جہلم کے جنرل پبلک سے 14 سال سے زائد عمر کے افراد کو حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس جہلم میں شہدائے پاکستان میراتھن جہلم انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے جہاں امیدوار خود جا کر بھی اپنی رجسٹریشن کروا سکتا ہے اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے ڈیجیٹل سوشل میڈیا ونگ نے بھی اس حوالے سے آنلائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ضلع جہلم کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے گھر بیٹھے ضروری معلومات فراہم کر کے خود کو میراتھن ریس میں حصہ لینے کیلئے رجسٹر کروا سکیں۔
میراتھن ریس کے حوالے سے اہم ہدایات*
◙ میراتھن ریس کا کل فاصلہ 5 کلو میٹر یا اس سے زائد ہوگا۔
◙ دوڑ شروع ہونے سے 1 گھنٹہ قبل کھلاڑی سٹارٹنگ پوائنٹ پر قائم انفارمیشن ڈیسک پر رپورٹ کرے گا اور پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر اپنا BIB نمبر حاصل کر سکے گا۔
◙ کھلاڑی کے پاس اپنا قومی شناختی کارڈ ہونا لازم ہے جس پر مستقل یا عارضی پتہ ضلع جہلم کا ہونا ضروری ہے۔
◙ کوئی بھی کھلاڑی رجسٹریشن کے بغیر میراتھن میں حصہ نہیں لے سکتا۔ رجسٹریشن کا عمل 15 ستمبر تک دوڑ شروع ہونے سے 10 منٹ قبل تک جاری رہا گا۔
◙ ہر کھلاڑی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بب نمبر اپنی چیسٹ پر چسپاں کرے گا۔
◙ دورانِ دوڑ کھلاڑی اگر کسی بھی غیر قانونی حرکت کا مرتکب پایا گیا تو اسے دوڑ سے باہر کر دیا جائے گا۔
◙ کوئی بھی کھلاڑی دورانِ دوڑ کسی بھی انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے دوڑ سے دستبردار ہو سکتا ہے۔
◙ کھلاڑی کا ٹروزر شرٹ میں ہونا ضروری ہے۔
◙ سٹارٹنگ پوائنٹ گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج چک دولت جہلم اور اختتامی پوائنٹ گورنمنٹ تبلیغ السلام ہائی سکول جہلم تک ہوگا۔
◙ میراتھن ریس میں پولیس اہلکاران بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
◙1122 کے جوان بھی کسی بھی ناگہانی صورت میں ایمرجنسی رسپانس دینے کے فرائض سرانجام دیں گے۔
◙ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے بھی کھلاڑیوں کی صحت کی جانچ پڑتال کیلئے ہیلتھ بوتھ قائم کیے جائیں گے
Comments