top of page
Writer's pictureJhelum News

ضلع جہلم کے مختلف علاقوں میں جھاڑیوں میں آگ لگنے کے مختلف واقعات،ایک چھوٹی سی چنگاری بہت بڑی ایمرجنسی میں بدل سکتی ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  ضلع جہلم کے مختلف علاقوں میں جھاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات پر  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر سعید احمد کا  عوام سے التماس  ایک چھوٹی سی چنگاری بہت بڑی ایمرجنسی میں بدل سکتی ہے عوام الناس سے التماس ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے جنگلات کے قریب کسی قسم کی چنگاری نہ پھینکیں  تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے مختلف علاقوں میں جھاڑیوں میں آگ لگنے جیسے واقعات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سعید احمد نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ جنگلات کے قریب کسی قسم کی چنگاری نہ پھینکیں خاص کر سگریٹ پینے افراد سے التماس ہے کہ وہ سگریٹ پی کر کسی بھی جھاڑی یا جنگلات کے علاقے میں نہ پھینکیں اس سے آگ لگنے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم۔ریسکیو 1122 جہلم نے گزشتہ روز کل 8 فائر ایمرجنسیز پر رسپانڈ  کیا اور آج  بھی ایک  فائر ایمرجنسی  تحصیل دینہ میں چک مہیوں  پنجاب ہائی وے  پٹرولنگ پولیس پوسٹ کے قریب ریسپانڈ کیا ،( فاریسٹ فائر کو ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کی بروقت کارروائی کے بعد قابو پا لیا گیا اور قریبی عمارتوں وجنگل کو نقصان سے بچا لیا گیا۔) جن میں اکثریت فاریسٹ فائر اور جھاڑیوں کی آگ تھیں۔ ان میں سب سے بڑی آگ کھیوڑہ پنڈ دادنخان میں لگی جس پر  کئی گھنٹوں بعد  قابو پایا گیا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page