top of page

ضلع جہلم کے سیاست دانوں اور انتظامیہ نے تحصیل پنڈدادنخان کی عوام سے نگاہیں چرا لیں،مسائل ہی مسائل

پنڈدادنخان(عدنان یونسJhelumnews.uk) تحصیل پنڈدادنخان کے عوام دورِ جدید میں بنیادی سہولیات سے محروم ، پنڈ دادن خان اور ضلع جہلم کے سیاست دانوں اور انتظامیہ نے عوام سے نگاہیں چرا لیں،راجہ ندیم جنجوعہ ۔سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار بیشتر علاقوں میں عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں ،لِلہ تا جہلم روڈ بڑے گڑھوں میں تبدیل ہو جانے کے باعث سفر کرنا محال ہوگیا ،صفر علی خان

تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان کے نائب صدر صفر علی خان اور وائس چیئر مین راجہ ندیم جنجوعہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو سالانہ بھاری ٹیکس ادا کرنے والی تحصیل پنڈدادنخان کی حالت زار پہ دکھ ہوتا ہے تحصیل پنڈدادنخان کی تعمیر وترقی کے لیے جو منصوبے دیئے گئے ہیں وہ عوام کے لیے عذاب بن چکے ہیں لِلہ تا جہلم کی تعمیر کا منصوبہ التوا ہونے کے باعث جگہ جگہ سے بڑے گڑھوں میں تبدیل ہوگئی مین روڈ ضروری مرمت نہ ہونے کی وجہ سے تباہ و برباد ہو چکا ہے تحصیل پنڈدادنخان کے سیاسی رہنما عوامی مسائل پر سیاست کرکے ہمارے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کررہے ہیں سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری نے ڈیڑھ سال قبل 128 کلومیٹر روڈ کی تعمیر کے لیے 18 ارب روپے کی منظوری کی نوید سنائی، روڈ کی تعمیر کا کام پانچ فیزز میں تبدیل کیا اور تین فیزز پر یک دم کام شروع کروا دیا کنٹریکٹرز نے پوری روڈ ا کھاڑ کر رکھ دی اور PDMکے دورحکومت میں وہ کام بھی بند ہو گیا جبکہ باقی دو فیزز پر کام شروع ہی نہیں ہوا اور نہ ہی اس کی مرمت کی گئی جس کی وجہ سے یہ پورا روڈ ٹرانسپورٹر اور عوام کی مشکلات میں اضافے کا موجب بن چکا ہے حلقہ کے عوام سیاسی طور پر لاوارث اور انتظامی طور پر بے یارو مددگار ہو چکے ہیں عرصہ دراز سے تحصیل پنڈدادنخان کے بیشتر علاقوں میں پینے کے صاف پانی کا مسلہ بھی نمایاں طور پر چلا آرہا ہے جبکہ صحت تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات بھی تحصیل پنڈدادنخان کے عوام سے دور ہیں



0 comments

Commenti

Valutazione 0 stelle su 5.
Non ci sono ancora valutazioni

Aggiungi una valutazione
bottom of page