top of page

ضلع جہلم کی 2قومی اور 3 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر جوڑ توڑ کا مرحلہ فیصلہ کن مراحل میں داخل۔ جہلم کی5 نشستوں پر پارٹی ٹکٹوں سے محروم رہنے والے امیدوار آپس میں پینل تشکیل دینے کی تگ و دو میں مصروف

دینہ(رپورٹ: رانا عاصم سے)ضلع جہلم کی دو قومی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر جوڑ توڑ کا مرحلہ فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو گیا۔ جہلم کی5 نشستوں پر پارٹی ٹکٹوں سے محروم رہنے والے امیدوار آپس میں پینل تشکیل دینے کی تگ و دو میں مصروف جبکہ متعدد امیدوار بڑے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونا شروع ہو گئے۔ واضح اور نمایاں پوزیشن اگلے دو تین روز میں واضح ہو کر سامنے آئے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی کے بھائی راجہ طالب مہدی نے بھی مطلوب مہدی کو ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے آزاد حیثیت میں حلقہ این اے 61 سے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔ اسی طرح صوبائی حلقہ پی پی 24 میں سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد(انتخابی نشان گھڑیال) نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا اور اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے جبکہ سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین ،سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے از خود الیکشن سے دستبردار ہوگئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کا پینل حلقہ این اے 60، این اے 61 اور صوبائی نشستوں صرف ایک نشست حلقہ پی پی 24 پر سامنے آیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2024 کیلئے جہلم سے اپنے امیدوار تبدیل کر لئے، جہلم کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔ بلے کا انتخابی نشان چھن جانے کے بعد جہلم کی دو قومی اسمبلی کی نشستوں پر آزاد حیثیت میں حلقہ این اے 60 جہلم ون سے سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین کے بیٹے حسن عدیل ایڈووکیٹ (انتخابی نشان وکٹ) اور حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے کرنل (ر) شوکت اقبال مرزا (انتخابی نشان میز) الیکشن میں حصہ لیں گے. پی ٹی ا?ئی نے جہلم کی تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر آزاد حیثیت میں حلقہ پی پی 24 سے رفعت زیدی (انتخابی نشان واٹر کولر)، حلقہ پی پی 25 جہلم ٹو سے یاسر قریشی (انتخابی نشان میڈل) اور حلقہ پی پی 26 جہلم تھری سے برگیڈیئر مشتاق احمد (انتخابی نشان جہاز) کے ناموں کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 12 جنوری کو پی ٹی آئی نے حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے غلام مصطفیٰ کندوال اور حلقہ پی پی 24 جہلم ون سے گل زمان ایڈووکیٹ کو امیدوار نامزد کیا تھامسلم لیگ ن نے ضلع جہلم کی صوبائی اسمبلی پی پی 24 کے حلقے میں مسلم لیگ ن کے کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا، اس طرح پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال جو آئی پی پی کا حصہ بنے کی حمایت کا اعلان کررکھا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور تحریک لبیک پاکستان نے بھی اپنے پینل مکمل کر لئے ہیں

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page