دینہ(تحصیل رپورٹر) انتظامیہ کی جانب سے چینی کا ہول سیل ریٹ مارکیٹ میں مقرر نہیں جبکہ دور دراز کے علاقوں میں پرچون کی دکانوں پر چینی کے من مرضی کے نرخ وصول کئے جارہے ہیں، صارفین سراپا احتجاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں غیر معمولی کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کم کرنے کے لیے ضلع بھر میں فی الحال کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے ، چینی کی قیمتوں کو کم کرنے کے بھی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہول سیل یا پرچون نرخ مقرر نہیں کئے گئے ، ہول سیلر اور پرچون چینی فروخت کرنے والے دکانداروں نے من مرضی کے نرخ وصول کرنے شروع کر رکھے ہیں۔ دوسری جانب قیمت پنجاب ایپ پر بھی چینی کے نرخ مقرر نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے دکانداروں نے اپنی الگ بادشاہت قائم کررکھی ہے اور من مرضی کے نرخوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کرکے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے۔ صارفین نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments