دینہ( رانا عاصم سے)ضلع جہلم میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کاریلیف عام عوام تک نہ پہنچ سکا۔ نگران حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر فی لیٹر 8 روپے کمی کر دی گئی جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 72 روپے کی کمی ہو چکی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں ،لیکن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تاحال عام عوام کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکا اور نہ ہی اب ریلیف ملنے کی کوئی توقع کی جارہی ہے۔ ٹرانسپورٹروں کی طرف سے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی جبکہ سیکرٹری آرٹی اے اور ٹریفک پولیس بھی ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہے۔ پٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت میں کمی ہونے پر عام عوام کو روزمرہ کی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر غریب عوام سراپا احتجاج ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ضلع جہلم کی انتظامیہ بھی خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے عوامی مسائل کو کوئی حل کرنے کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتا۔ جس کیوجہ سے حکومتی اقدامات کاریلیف عوام تک نہیں پہنچ پا رہا۔ عوامی حلقوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی ڈویڑن اور ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی کمی کا ریلیف عوام تک پہنچانے کے لئے ضلعی مشینری کو متحرک کیا جائے اور ضلع بھر کے ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ اشیاء خوردونوش سمیت کرایوں میں کمی واقع ہو سکے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک ماہ قبل ہونے والی 11لاکھ روپے کی چوری کا سراغ لگ گیا، سابق ڈرائیور ہی چور نکلا، پولیس نے ملزم کو...
bottom of page
Comentários