top of page

ضلع جہلم میں ٹریفک پولیس میں کم نفری، ایف آئی آرز کے بڑھتے ہوئے کیسز سمیت ٹریفک مسائل میں اضافہ

جہلم(رانا محمد عاصم)ضلع جہلم میں ٹریفک پولیس میں کم نفری، ایف آئی آرز کے بڑھتے ہوئے کیسز سمیت ٹریفک مسائل میں اضافہ ، بازاروں اور اہم مقامات پر رکشہ اسٹینڈز اور بے ہنگم پارکنگ میں اضافہ، اندرون شہر بار بار ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف احکامات نے ٹریفک سیکٹر میں ٹریفک مسائل میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ مری میں وارڈنز کی 3 ماہ کی تعیناتیوں نے جہلم یں ٹریفک مسائل میں غیر معمولی اضافہ کررکھا ہے جبکہ ٹریفک پولیس جہلم میں پہلے ہی نفری کم ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے ساتھ تحصیل ، دینہ سوہاوہ اور پنڈدادنخان بھی شامل ہیں شہر میں ٹریفک کے نظام کو چلانے کے لیے کم از کم 1 درجن کے قریب وارڈنز کی ضرورت ہوتی ہے ، جبکہ فیلڈ میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے کے لئے بھی ٹریفک پولیس انتہائی ضروری ہے۔ ایسی صورت حال میں جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ ز قائم ہو چکے ہیں اور بے ہنگم پارکنگ ہونے سے ٹریفک کے مسائل میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے بازاروں اور کمرشل ایریاز میں تاجر برادری اور ڈرائیورز کے درمیان تو ںتکرار ، لڑائی جھگڑے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔ اس تمام صورتحال پر عوامی سماجی حلقوں اور تاجر برادری نے ٹریفک پولیس کے ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ ،آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے اور مری میں ٹریفک پولیس جہلم کے عملے کی تعیناتیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page