top of page
Writer's pictureJhelum News

ضلع جہلم میں عمران خان کی یوتھ نے مسلم لیگ ن کا دھڑن تختہ کر دیا،مقامی مسلم لیگ ن میں دھڑا دھڑ سابق چیرمینز،سابقہ کونسلرز ، بڑے بڑے دھڑے ن لیگ میں شامل ہوئے،مگر اپنے بچوں سے بھی ووٹ نہ دلواسکے

رپورٹ: ادریس چودھری

دینہ(رپورٹ: ادریس چودھری )ضلع جہلم میں عمران خان کی یوتھ نے مسلم لیگ ن کا دھڑن تختہ کر دیا۔ مقامی مسلم لیگ ن میں دھڑا دھڑ سابق چیرمینز۔ سابقہ کونسلرز ، بڑے بڑے دھڑے ن لیگ میں شامل ھوئے۔ یوں محسوس ھوتا تھا کہ یک طرفہ مقابلے ھونگے۔ مگر یہ لیڈران اپنے بچوں سے بھی ن لیگ کو ووٹ نہ دلوا سکے۔ عمران خان کی یوتھ نے سب کا دھڑن تختہ کر دیا۔۔ کئی پولنگ سٹیشن پر تحریک انصاف کے پولنگ ایجنٹ ھی موجود نہیں تھے۔ مگر جب رزلٹ نکلے تو سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ نوجوانوں نے نہایت خاموشی سے بڑے بڑے نام نہاد روایتی سیاست دانوں کو الٹا لٹکا دیا۔ تحریک انصاف نے 2018کی طرح ایک مرتبہ پھر ن لیگ ضلع جہلم کا قلعہ فتح کر لیا۔ تین صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر قبضہ جما لیا۔ ن لیگ ن قومی اسمبلی کی دونوں سیٹیں جیت لیں۔ مگر تحریک انصاف مسلم لیگ ن اس جیت کو قبول کرنے پر تیار نہیں ہے اور دھاندلی کا الزام لگا رہی ہے۔ حالات بتا رہے کہ حلقہ این اے 60اور حلقہ این اے 61پر عدالتی جنگ ہو گی ۔ان سیٹوں بلال اظہر کیانی اور چودھری فرخ الطاف ایم این اے منتخب ہوئے ہیں۔مسلم لیگ ن اب پنجاب حکومت بنانے جا رھی ھے۔ اسے چاہیے کہ لیڈران کو چھوڑے۔ روایتی سیاست ترک کرے۔ نوجوانوں کے دل جیتنے کے لیے انقلابی اقدامات کرے۔ نوجوان قیادت کو آگے لائے۔ بوڑھے سیاسیوں سے جان چھوڑائے۔ اب صرف شیر کے نشان سے کام نہیں چلے گا۔ سولہ ماہ کی حکومت نے اسے کہیں کا نہیں چھوڑا۔سوشل میڈیا ٹیم کو انتہائی مضبوط کرے۔لگ رہا ہے کہ تیس سے چالیس ممبران تحریک انصاف قومی اسمبلی ن لیگ میں چلے جائیں گے۔ بالخصوص وہ جو پنجاب سے منتخب ہوئے ہیں۔ کیونکہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ اور ان لوگوں نے پنجاب میں اپنے حلقوں میں کام بھی کروانے ہیں۔ پانچ سال انتظار نہیں کر سکیں گے۔یہی حال پنجاب اسمبلی کا ہو گا۔جیسے ہی پنجاب میں ن لیگ کی حکومت کنفرم ہو گئی تو پنجاب سے بھی کئی تحریک انصاف کے ممبران خان صاحب کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیں گے،یہی پاکستان کی سیاست ھے۔۔۔مفادات کی سیاست۔ مرکز میں لگ رہا ہے ن لیگ سادہ اکثریت حاصل کر لے گی،اگر ایسا ھوا تو میاں نواز شریف وزارت عظمی کی دوڑ میں شامل ہو جائیں گے۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page