جہلم:لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں راولپنڈی ڈویژن کی ڈسپنسریوں بارے سماعت۔ ضلع جہلم سمیت تحصیل پنڈدادنخان میں عبداللہ پور سمیت دیگر سات اور راولپنڈی ڈویژن بھر میں ڈسپنسریوں کو ختم کرنے کے پنجاب حکومت کے فیصلے کے خلاف چوہدری غلام شبیر عورہ کی دائر رٹ پٹیشن پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس شاہد سلیم صفدر نے سماعت کی۔مرزا اآصف عباس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ پیش ہوئے پچھلی تاریخ سماعت پر عدالت عالیہ نے مرزا آصف عباس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے پیٹینشر کی طرف سے دلائل دینے پر اور سیکرٹری محکمہ ہیلتھ پنجاب کی طرف سے جواب کے لئے مہلت مانگنے پر سٹے آرڈر جاری کیا تھا۔گزشتہ روز سماعت کے دوران سیکرٹری محکمہ ہیلتھ پنجاب ،ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب، ڈپٹی کمشنرز اضلاع راولپنڈی ڈویڑن چیف ایگزیکٹو آفیسران ہیلتھ راولپنڈی ڈویڑن کی طرف سے ان ڈسپنسریوں کے خاتمے کے نوٹیفکیشن بارے جواب داخل کرانے میں ناکام رہے چوہدری غلام شبیر عورہ نے عدالت عالیہ میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 کے تحت نگران حکومت پنجاب کو پالیسی بنانے یا پالیسی میکنگ فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن غیر آئینی اور غیر قانونی ہے اور جب تک حکومت پنجاب کی طرف سے اس غیر قانونی نوٹیفکیشن کو واپس نہیں لیا جاتا ہم انصاف کے حصول کے لئے جنگ جاری رکھیں گے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے عدالت عالیہ میں ڈسپنسریوں کے خاتمے کے نوٹیفکیشن کو محکمہ ہیلتھ پنجاب کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی کی طرف سے رپورٹ مرتب ہونے تک ان ڈسپنسریوں کے جاری کردہ خاتمے کے نوٹیفکیشن کو ساکت قرا دینے کا نیا نوٹیفکیشن پیش کیا گیا۔چوہدری غلام شبیر عورہ پٹیشنر کی طرف سے مرزا آصف عباس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے عدالت عالیہ کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ہمیں یہ نوٹیفکیشن بھی منظور نہیں۔ ہمیں حکومت پنجاب کی طرف سے جاری ڈسپنسریوں کے خاتمے کے جاری کردہ غیر قانونی نوٹیفکیشن کو واپس لینے کے آرڈر دیئے جائیں۔ مرزا آصف عباس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اتنے جاندار آئینی و قانونی دلائل پیش کئے کہ حکومت پنجاب کی قانونی ٹیم کو مکمل خاموشی اختیار کرنا پڑی۔جسٹس شاہد سلیم صفدر نے چوہدری غلام شبیر عورہ کا موقف بذریعہ کونسل مرزا ا?صف عباس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سننے اور حکومت پنجاب کی طرف سے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 کے حوالے سے جواب داخل کرانے میں ناکام رہنے پر سٹے جاری رکھتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں کیس کی سماعت کے بعد چوہدری غلام شبیر عورہ نے کہا کہ میں نے اپنے گاو?ں کی ڈسپنسری کے لئے جگہ اپنے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے عطیہ کی تھی۔ جہاں عام لوگوں کو صحت کی سہولت میسر ا?ئے گی۔ حکومت پنجاب نے میرے اور میرے گاو?ں کے لوگوں کے ساتھ سخت زیادتی و ناانصافی کرنے کی کوشش کی ہے۔ جسے ہم کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔مرزا آصف عباس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا کہ نگران حکومت پنجاب اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کر رہی ہے انشاء اللہ ہم حکومت پنجاب کو عبداللہ پور سمیت دیگر سات ضلع جہلم کی ڈسپنسریوں کے خاتمے کے نوٹیفکیشن کو قانونی دلائل سے واپس لینے پر مجبور کر دیں گے۔اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال کھوتھی عبداللہ پور کے صاحبزادے اور قانون کے طالب علم چوہدری حنان حیدر کھوتھی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر ضلع جہلم کے باسیوں کے ساتھ نگران حکومت پنجاب کی طرف سے کی گئی زیادتیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور انصاف ہماری ترجیح ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں مرزا آصف عباس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے جذبات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور وعدہ کرتا ہوں کہ میں بھی بطور وکیل پریکٹس شروع کرنے کے بعد مرزا آصف عباس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی طرح عوام کی فلاح کے لئے بے لوث خدمات انجام دوں گا۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comments