top of page

ضلع جہلم میں بغیر ریڈنگ بجلی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر)  ضلع جہلم میں بغیر ریڈنگ بجلی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں پورے ضلع جہلم میں کئی شہریوں کی چیخیں نکل گئیں جبکہ ہوشربا مہنگائی سے شہری پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں  اوپر سے رہی سہی کسر  محکمہ واپڈا نے نکال دی  تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں بغیر ریڈنگ کے بجلی بل صارفین کو مصول بل دیکھتے ہی شہریوں کی چیخیں نکل گئیں جہلم شہر کے علاوہ  پنڈدادنخان  کھیوڑہ اور للہ ٹاؤن کے شہریوں کا بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج  عوام کو بغیر ریڈنگ کے بجلی کے بل ارسال کر دیے گئے بلوں کی اکثریت میں یونٹوں کی تعداد 200 سے زیادہ غریب آدمی  17 روپے یونٹ کی بجائے 25 روپے یونٹ ادا کرنے پر مجبور جب شہری بل درست کروانے واپڈا آفس میں گئے تو واپڈا اہلکاروں کا کہنا تھا  کہ بلوں کی درستگی کے لیے کمپیوٹر میں کوئی اپشن نہیں ہے جمع کرانے پڑیں گے  دو سو یونٹ تک بجلی کا سلیب ریٹ 17 روپے ہے جبکہ اس سے زیادہ پر مکمل بل 25 روپے یونٹ چارج موجودہ حالات میں اس قسم کے بل جمع کرانا بس سے باہر ہے شہریوں کی دھائی شہریوں نے  وزیراعظم پاکستان چیئرمین آئیسکو سے مطالبہ کیا ہے بجلی کے بلوں کو درست کیا جائے اور شہریوں کے ساتھ انصاف کیا جائے 

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page