top of page
Writer's pictureJhelum News

ضلع جہلم میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نہ ہونے کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا

جہلم: ضلع جہلم میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نہ ہونے کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا جبکہ پراپرٹی ٹیکس گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر پروفیشنل ٹیکس کے ساتھ ساتھ ہائی وے ٹیکسز التوا کا شکار ہے۔ جہلم کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اورنگزیب خان 12 اکتوبر کو یہاں سے ٹرانسفر ہوئے تھے اس وقت سے آج تک کوئی ای ٹی او یہاں ٹرانسفر نہ ہوا ہے جس کی وجہ سے حکومت پنجاب کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کو ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے ماہانہ جو عوام کی طرف سے ٹیکسز ملتے تھے وہ التوا کا شکار ہیں اور حکومت پنجاب کو اس کا نقصان ہو رہا ہے۔ جہلم کے ممتاز سماجی قائدین حاجی رضوان احمد اور چوہدری ارشد محمود نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کی فوری ٹرانسفر کی جائے تاکہ حکومت پنجاب کے ریونیو میں اضافہ ہو اس سے نہ صرف حکومت پنجاب کو فائدہ ہوگا جبکہ لوگوں کو بھی ریلیف ملے گا۔ اس ضمن میں جب ڈپٹی کمشنر جہلم سے بات کی گئی تو انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ بہت جلد ہی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کی ضلع میں تعیناتی ہو جائے گی

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page