top of page
Writer's pictureJhelum News

ضلع جہلم میں انڈوں اور برائلر مرغی کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خاموش، شہری سراپا احتجاج ،مصنوعی مہنگائی سے شہری پریشان اور مشکلات کا شکار ہو چکے

دینہ( رانا عاصم سے)ضلع جہلم میں انڈوں اور برائلر مرغی کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خاموش، شہری سراپا احتجاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دینہ شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں مصنوعی مہنگائی سے شہری پریشان اور مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں، دکانداروں کی جانب سے گرانفروشی کا سلسلہ جاری ہے۔ شہرو دیہاتی علاقوں میں انڈوں اور برائلر مرغی کے نرخ مرغی فروشوں نے از خود بڑھا کر لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے۔ برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ600روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ دکاندار 620 سے 650 روپے ساڑھے 700 گرام فروخت کر رہے ہیں۔ فارمی انڈوں کے نرخ409 روپے فی درجن سرکاری طور پر مقرر ہیں تاہم دکاندار 415 روپے سے 420 روپے فی درجن فروخت کر رہے ہیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page