top of page

ضلع جہلم میں اس وقت 196 سے زائد ہائی سکول ان کی جملہ ضروریات پوری کرنا انتہائی مشکل کام ہے،ولایت شاہ


جہلم( پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk )محکمہ تعلیم میں کافی کچھ کیا جا چکا ہے مزید کرنے کی اشد ضرورت ہے موجودہ حالات میں معیاری تعلیم مہیا کرنا محکمہ تعلیم کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔سید ولایت شاہ ڈی ای او سیکنڈری جہلم۔تفصیلات کے مطابق سید ولایت شاہ نے اپنی تعیناتی سے لے کر آج تک غیر محسوس طریقے سے محکمہ تعلیم کے اندر بے شمار عملی اقدامات کئے ہیں گزشتہ روز آفیسر مذکور نے سینئر صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک اچھے آفیسر کا یہ کام ہوتا ہے کہ ماتحت سے کام لینے سے قبل اس کو ذہنی طور پر تیار کیا جائے جب ماتحت شریک کار ہو جاتا ہے تو کامیابی یقینی ہے ان کا کہنا تھا کہ ضلع جہلم میں اس وقت 196 سے زائد ہائی سکول ہیں ان کی جملہ ضروریات پوری کرنا انتہائی مشکل کام ہے زمینی حقائق کے مطابق مردم شُماری ہو ووٹنگ کا اندراج ہو سالانہ بورڈ کے امتحانات ہوں سکول اساتذہ کی اکثریت اس میں شامل ہوتی ہے ان حالات میں بھی تعلیمی ادارے مثالی رزلٹ دینے کے پابند ہوتے ہیں انہوں نے واشگاف الفاظ میں اعتراف کیا کہ ضلع جہلم کے اساتذہ دیگر اضلاع کی نسبت زیادہ پروفیشنل ہیں اسی طرح اساتذہ کی یونین بھی استاد اور انتظامیہ کے درمیان پل کا کردار سر انجام دے رہی ہے ان کا موقف تھا کہ اگر کسی استاد سے غلطی ہو جائے تو سزا دینے کے بجائے وارننگ دینا ہزار گناہ بہتر ہے انہوں نے اس امر کی طرف اشارہ کیا کہ والدین حسب ضرورت اساتذہ کے ساتھ تعاون نہیں کرتے جس کی وجہ سے سکول کا نظام تباہ ہو جاتا ہے۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page