top of page
Writer's pictureJhelum News

ضلعی انتظامیہ جہلم اور محکمہ جنگلات نے ایک دن میں چالیس ہزار پودے لگا کر نیا ریکارڈ بنادیا



جہلم ( ظہیر عباس Jhelumnews.uk )ضلعی انتظامیہ جہلم اور محکمہ جنگلات نے ایک دن میں چالیس ہزار پودے لگا کر نیا ریکارڈ بنادیا۔ ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے گو جہلم گو گرین کے نام سے بجوالہ فاریسٹ میں شجرکاری کا اہتمام کیا گیا، جہاں ضلع بھر کے سرکاری محکموں اور سکول کالجز کے طلبا و طالبات نے ایک ہی دن میں 40 ہزار پودے لگاکر ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب محکمہ جنگلات کے زیراہتمام بجوالہ فاریسٹ میں منعقد کی گئی۔ جس کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر جہلم بریگیڈئیر محمد احمد مدنی،ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق اور ناظم اعلیٰ جنگلات ثاقب محمود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ آج کا دن جہلم کی تاریخ کے اہم ترین دنوں میں سے ہے، آج ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک ہی دن میں چالیس ہزار پودے لگا کر ضلع جہلم کا ایک دن میں چھبیس ہزار پودے لگانے کاریکارڈ توڑ رہے ہیں، ہمارے ملک میں جنگلات کی شدید کمی کی وجہ سے موسم کی شدت کا ہر شہری کو سامنا ہے۔ سیلابوں، طوفان اوردیگر قدرتی آفات صرف موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہم پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی بریگیڈئیر محمد احمد مدنی اسٹیشن کمانڈر جہلم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اس کاوش کوجتنا بھی سراہا جائے کم ہے ہمارے ملک میں جنگلات کی کمی ہے، ایسے میں نئے پودوں کی اشد ضرورت ہے اور جہلم میں گزشتہ چند سالوں کے دوران ہزاروں نئے پودے لگائے گئے جو اب درخت بن چکے ہیں ہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اس عظیم کام میں بھرپور تعاون کریں گے۔ تقریب کے آخر میں اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر محمد احمد مدنی، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق، چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات ثاقب محمود، ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر مغل،جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر کیانی، اے ڈی سی آر حسان طارق اور اے ڈی سی جی نے سکولوں کالجوں کے بچوں کے ساتھ مل کر پودے لگائے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page