کھیوڑہ ۔۔۔۔۔۔۔ تحصیل رپورٹر
صوبہ بھر میں آشوب چشم کی وباء۔سرکاری اعلان پر سکول بند لیکن وباء کی دوا ناپید۔
کھیوڑہ شہر میں آشوپ چشم کی سب سے مستند دوا میتھا کلور سول ہسپتال سمیت میڈیکل سٹورز پر دستیاب نہیں۔۔سرکاری سطع پر سول ہسپتال میں اسکا کوئی نعم البدل بھی نہیں۔۔عوام کو شدید تکلیف کا سامنا ۔وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتے سے صوبہ بھر میں آشوب چشم کی وباء کے اثرات پھیلے ہوئے ہیں جس کا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اسکا شکار چھوٹے بڑے یکساں ہورہے ہیں اس سے متاثرہ مریض کی آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں اور ان میں خارش کے ساتھ پانی بہتا ہے۔اس وباء کے لیے مستند ترین اور سستی دوا قطروں کی صورت میں میتھاکلورڈراپس ہے جسکا مناسب مقدار میں استعمال دو سے تین دن میں انفیکشن کو ختم کردیتا ہے۔وباء کے تیزی سے پھیلتے کع دیکھ کر سرکار نے سکول کالج بند کروانے کا نوٹس نکال دیا لیکن دوا کا بندوبست نا کرسکے۔ انتظامی بد حالی دیکھیں کی سب سے اہم اور مرکزی علاج گاہ سرکاری ہسپتال میں یہ دستیاب ہی نہیں جوکہ ایک المیہ ہے چائیے تو یہ تھا وباء کے ابتدائی ایام میں ہنگامی بنیادوں پر اس کی فراہمی سرکاری ہسپتالوں میں آبادی کے تناسب سے فورا پہنچائی جاتی لیکن حالات اس کے یکسر برعکس دیکھے جارہے ہیں۔یہاں تک کہ دیگر میڈیکل سٹورز پر بھی یہ شارٹ ہے۔۔سرکاری اور پرائیوٹ ڈاکٹرز مریضوں کو نسخہ میں یہ دوائی تجوءز کر رہے ہیں لیکن ستم ظریفی کہ یہ مارکیٹ میں دستیاب ہی نہیں جو محکمہ صحت کے ادارے کی نااہلی کا ثبوت ہے۔امید واسق ہے کہ وباء کے پھیلنے کے ساتھ اس دوا کا ریٹ کئی گنا بڑھے گا اور اسے بلیک میں فروخت کیا جائے گا۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنحاب سے اس اہم ایشو پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔
Comments