صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیر صدارت پی ایم اے جہلم کی بہت بڑی کلینیکل میٹنگ
دینہ(پروفیسر خورشید ڈار )تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیر صدارت پی ایم اے جہلم کی دوسری کلینیکل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈاکٹرز کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔شدید سردی کے باوجود 20 کے قریب لیڈی ڈاکٹرز نے بھی شرکت کی جو ظاہر کرتا ہے کہ یہ میٹنگ ہر حوالے سے قابل تعریف اور انتہائی معلوماتی تھی۔دائمی قبض کے عنوان پر مشہور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر علی بشیر نے بہترین لیکچر دیا۔اسی عنوان پر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر سعید انور کے علاوہ سابق صدر پی ایم اے جہلم ڈاکٹر طارق عظیم چوہدری اور ڈاکٹر ظفر محمود خواجہ نے بھی بڑی وضاحت کے ساتھ اظہار خیال کیا۔ڈاکٹر کرنل ریٹائرڈ طارق ، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر ممتاز انصاری، سینیئر فیملی فزیشن ڈاکٹر عبدالمجید اور ڈاکٹر عصمت جاوید نے بھی خصوصی شرکت کی۔میٹنگ کی نظامت ڈاکٹر عامر سلطان جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر سید زبیر یونس کلینیکل سیکرٹری پی ایم اے جہلم نے بخوبی سر انجام دی۔ڈاکٹر صبا بشیر کو ایف سی پی ایس کارڈیالوجی کا امتحان پاس کرنے پر شیلڈ اور گلدستے پیش کیے گئے۔ڈاکٹر سید شبیر اختر ، ڈاکٹر نصیر ، ڈاکٹر عباس علی اور ڈاکٹر سرمد حفیظ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انفارمیشن سیکرٹری پی ایم اے جہلم ڈاکٹر ارشد علی تنیو نے میڈیا کو اہم معلومات سے اگاہ کیا۔آخر میں بحیثیت صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے چوتھی مرتبہ صدر اور آٹھویں مرتبہ ایگزیکٹو پوسٹ کے لیے منتخب کرنے پر تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نہ صرف کلینیکل اور نان کلینیکل میٹنگز جاری رکھنے کا عزم کیا بلکہ ہر فورم پر ڈاکٹرز کے مسائل کو حل کروانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ڈاکٹر احمد حسن نے بھی تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
コメント