top of page

صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے اعزاز میں فیئر ویل پارٹیز کا سلسلہ تا حال جاری

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)

صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن 32 سال بے مثال خدمات سر انجام دینے کے بعد 29 مارچ 2024 کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم سے ریٹائر ہو گئے۔ان کے اعزاز میں فیئر ویل پارٹیز کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔اس سے قبل ڈاکٹر نعیم غفار اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کی جانب سے بھی ان کے اعزاز میں شاندار فیئر ویل پارٹی کا انعقاد ہو چکا ہے۔جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن رٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے شاندار الفاظ میں ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی 32 سالہ خدمات کے اعتراف میں سوینئیر بھی پیش کی تھی۔گزشتہ روز ٹی وارڈ کی طرف سے بھی نجی ہوٹل میں ان کو شاندار پارٹی دی گئی۔جس میں شعبہ امراض سینہ کے پیرامیڈیکل اسٹاف نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر طاہر عتیق چغتائی اور ڈاکٹر عدنان نجب نے ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کو شیلڈ پیش کی۔ڈاکٹر طاہر عتیق چغتائی نے ان کو قرآن پاک کا تحفہ پیش کیا۔سرائے عالمگیر سے ڈاکٹر احسان اللہ مرزا نے بھی چند دن قبل فیئر ویل پارٹی دی۔ایم ایس کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم آصف جاوید اور ٹیم نے بھی ان کو شاندار طریقے سے الوداع کیا۔

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page