top of page

شیخ یونس نے اپنے محلے،خاندان سے فوتگی و شادی کے موقع پر فضول اخراجات سےبچنے کی مہم کا آغاز کر دیا



جہلم (حافظ محمد یعقوب داتارJhelumnews.uk ) جہلم کے معروف سماجی کارکن اور معاشرے میں فرسودہ رسومات کے خلاف آواز بلند کرنے والی شخصیت شیخ محمد یونس نے اپنے محلے اور اپنے خاندان سے فوتگی و شادی کے موقع پہ فضول اخراجات اور اسراف سے بچنے کی مہم کا آغاز کیا اور اب ان کی تحریک پہ ان کے خاندان کے مختلف شہروں میں آباد افراد نے شیخ محمد یونس کی سادگی اپناؤ مہم کا بھرپور ساتھ دینا شروع کردیا اس سلسلے میں گذشتہ دنوں بارات کی خوبصورت مثال پیش کی گئی ۔شیخ اتحاد ویلفئیر ٹرسٹ اسلام آباد کے سادگی اور کفایت شعاری منشور( “شیخ برادری دستور” )پر عمل کرتے ھوئے دولہا حافظ واجد جان آٹھ(8) بندوں کی بارات کے ساتھ مری شہر سے آزاد کشمیر کے علاقہ گاھیاں پہنچ گیا- گاھیاں کے معززین شیخ صا بر حسین لوکل کونسلر وارڈ گاھیاں اور شیخ محمد رفیق ولد فضل کریم علاقہ پیر گلی گاھیاں نے اپنے ویڈیو میں شیخ برادری مری کا بہت بہت شکریہ ادا کیا، کہ جنہوں نے شیخ اتحاد ویلفئیر ٹرسٹ کے سادگی منشور پر عمل درآمد کیا، اور رسم و رواج کی بارات کا مکمل بائیکاٹ کر کے دیگر برادریوں کو کفایت شعاری کا پیغام دیا ھے، اہل علاقہ نے بانی شیخ اتحاد ویلفئیر ٹرسٹ محمد یونس شیخ اور ان کی ساری ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جن کی مشترکہ جدوجہد کی وجہ سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں آباد برادری نے 23-7-23 کو گرینڈ دیوان ھوٹل اسلام آباد میں شادی بیاہ کی ھندوانہ رسومات کے خلاف بائیکاٹ کا اعلان کیا -دولہا کے بھائی شیخ راشد جان نے اپنے ایک بیان میں اظہار خیال کرتے ھوئے بتایا کہ بارات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور یہ ایک رسم ہے ، جس کی وجہ سے باراتیوں کے لئے لاکھوں روپے کا خرچہ ٹرانسپورٹ پر لگتا تھا اور اسی طرح باراتیوں کے دعوتِ طعام پردولہن کے گھر والے لاکھوں روپے مہمان نوازی پر لگاتے ہیں ، اور یہ رسومات آسان نکاح کے سامنے بڑی رکاوٹ بن چکی ہیں ، مگر شیخ اتحاد ویلفئیر ٹرسٹ کی طرف سے برادری کا اتفاق رائے سے تسلیم شدہ برادری دستور معاشرے کے لئے ایک روشن مثال ہے جدھر سے نکل کر معاشرے کا ہر فرد معاشی بحران سے نکل کر خوشحال زندگی گزار سکتا ھے ، بانی شیخ اتحاد ویلفئیر ٹرسٹ اسلام آباد شیخ یونس نے مری برادری، دولہا ا حافظ واجد اور دولہا کے خاندان کو سادگی اور کفایت شعاری منشور پر عمل درآمد کرنے پر مبارک باد دی معروف دانشور رائے محمد یوسف رضا دھنیالہ ، لمبردار ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے راہنما مہر تنویر احمد نمبردار ، نوجوان سماجی راہنما راجہ بابر کیانی صدر پریس کلب سوہاوہ نے شیخ محمد یونس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے افراد معاشرے کا روشن چہرہ ہیں جو معاشرے سے فرسودہ رسومات کے خاتمے کے لیے عوام کی ترجمانی کررہے ہیں ۔ ضیاء الحسن شاہ چیئرمین پریس کلب سوہاوہ نے کہا کہ شیخ اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ نے سادگی اور کفایت شعاری کا آغاز کرکے معاشرے کے متوسط طبقے کی آواز بلند کی ہے







1 comment

1 Comment

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bright225
Sep 25, 2023

شیخ اتحاد ویلفئیر ٹرسٹ اسلام آباد ایک غیر سیاسی تنظیم ھے جو اپنی برادری کے مستحقین کے لئے ایجوکشن اور علاج معالجے کی سہولت دینے کے لئے میدان عمل میں موجود ھے ، علاوہ ازیں اس تنظیم نے شادی بیاہ کی ھندوانہ رسومات کا بائکاٹ کرنے کے لئے معاشرے کو بیداری دی،اس تنظیم نے ڈور ٹو ڈور تحریک چلائی اور عوام کو آگاہی دی کہ فوتگی کی دعاؤں پر دوستوں یاروں محلہ داروں رشتہ داروں اور سیاسی تعلق داروں کو دعوت دے کر بلانا ایک نا جائز رسم بن گئی ھے، اور اس تنظیم کی بیداری تحریک اور آگاہی مہم کے بعد شیخ برادری آزاد کشمیر اور شیخ برادری پاکستان نے اس تنظیم کے پیش کردہ منشور کے ساتھ 23-7-23…

Like
bottom of page