جہلم(ظہیر عباس Jhelumnews.uk)شیخ احمد وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کے تعاون سے ڈھوک میوڑہ کی مسجد و اسکول کو بھی پانی میسر ہو گیا۔اهليان علاقہ کا اظہار تشکر. تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی کاوشوں سے ایک اور پانی کا پراجیکٹ مکمل ہو گیا ہے۔کچھ روز قبل سوہاوہ کے علاقہ ڈھوک میوڑہ میں پانی کا بور کرایا گیا تھا جس سے وہاں کے لوگوں کو وافر مقدار میں پانی میسر ہو گیا تھا۔ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی کہ مذکورہ گاؤں سے تھوڑے فاصلے پر مسجد اور پرائمری سکول میں بھی پانی کی قلت ہے۔ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے شیخ احمد وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کی خدمات حاصل کر کے پانی کی پائپ لائن ڈلوا کر مسجد و اسکول تک پانی پنچا دیا۔عبدالحسیب اور محمد بنارس کی موجودگی میں چیرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان نے اپنے دست مبارک سے اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ، عبدالغفور چوہان ، ان کی ٹیم اور شیخ احمد کا شکریہ ادا کیا۔مسجد اور اسکول کو پانی کی فراہمی یقینا صدقہ جاریہ ہے۔
top of page
bottom of page
Comments