top of page

شہید کانسٹیبل محمد صفدر خان کی بائیسویں برسی،لحد پر پھول چڑھائے اگئےدرجات کی بلندی کے لیے دعا



دینہ(ظہیر عباسJhelumnews.uk)شہید کانسٹیبل محمد صفدر خان کی بائیسویں برسی،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان عمران حیدر اور ایس ایچ او پنڈ دادنخان محمد آصف نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،مورخہ 2001-08-22 آپ ہمراہ پولس پارٹی دوران گشت دارا پور سے جانب تھانہ چوٹالہ جا رہے تھے جب نالا بنہاں پہنچے تو پتہ چلا کہ آگے ڈاکو گاڑیوں کو لوٹ رہے ہیں پولیس پارٹی کے پہنچتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ایس ایچ او چوٹالہ زر محمد زخمی ہوئے اور کانسٹیبل محمد صفدر خان شہید ہو گئے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہداء کی فیملیز اور بچے مجھے اپنی فیملی اور بچوں کی طرح عزیز ہیں

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page