جہلم(رانا عاصم سے) شہر میں صفائی کی صورتحال کا مشاہدہ کرنے کے لیے ڈی سی جہلم صبح سویرے مین بازار ، ڈھوک جمعہ اور وائے کراس سول لائن پہنچ گئے، میونسپل کمیٹی حکام بھی ہمراہ تھے ، جہلم شہر میں صفائی اور نکاسی آب کے نظام پر جاری کام کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق علی الصبح مین بازار پہنچ گئے جہاں سی او میونسپل کمیٹی مبارک علی اور سینٹری انسپکٹر رانا اشفاق سمیت دیگر افسران نے ڈی سی جہلم کو جاری صفائی پر تفصیلات بتائی جس کے بعد ڈی سی جہلم ڈھوک جمعہ اور وائی کراس سول لائن پہنچے جہاں انہوں نے مصروف عمل سینٹری ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے سخت سردی میں اپنے فرائض انجام دینے پر شاباش دی اور کہا کہ یہ شہر ہمارا گھر ہے اور اس کی صفائی ، خوبصورتی اور بہتری کے لیے تمام ضلعی انتظامیہ متحرک ہے ۔
top of page
bottom of page
Comentários