top of page

شہریوں کو قطار اور انتظار کی زحمت سے بچانے کے لئے ادرا نےپاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی

جہلم(رانا عاصم سے)نادرا نےپاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے۔ شہریوں کو قطار اور انتظار کی زحمت سے بچانے کے لئے نادرا نے یہ جدید ترین سہولت متعارف کرائی ہے۔خودکار نظام کی بدولت، تصویر اپ لوڈ کرنے، فنگرپرنٹس اور آن لائن پے منٹ انتہائی آسان ہوچکی ہے۔ قومی شناختی کارڈ (این آئی سی) ،بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے شناختی کارڈ (نائکوپ)،فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی)اب گھر بیٹھے اس ایپ کے ذریعے بنوائی جاسکتی ہے ۔ کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں یا نادرا میگا دفاتر میں موجود خصوصی معلوماتی کاؤنٹرز پر رابطہ کریں۔ قبل ازیں نادرا نے کم عمر بچوں کے ب فارم بنوانے کے لئے آسان طریقہ کار متعارف کرایا۔ بچے کے کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ کے ہمراہ والدین میں سے کوئی ایک یا عدالت سے متعین سرپرست (گارڈین) تشریف لائیں۔ دونوں والدین موجود ہوں تو ایک درخواست دہندہ اور دوسرا تصدیق کنندہ ہو گا،اگر والدین میں سے کوئی ایک موجود ہوں تو درخواست فارم کی تصدیق گزیٹڈ آفیسر یا عوامی نمائندے (ایم این اے، ایم پی اے یا بلدیاتی اداروں کے عہدیدار اور ارکان) سے کرانا ہو گی۔ نادرا کی جانب سے جاری گائیڈ لائینز کے مطابق شناختی کارڈ کے لئے بچے کی موجودگی لازم ہے۔بچے کی تصویر اور 10 سال سے زائد عمر بچوں کے فنگرپرنٹس بھی لئے جائیں گے۔ یونین کونسل میں کمپیوٹرائزڈ پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی سہولت نہ ہونے پر یونین کونسل کا مینوئل پیدائشی سرٹیفکیٹ یا سکول سرٹیفکیٹ قابل قبول ہو گا

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page