top of page

شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن،4ملزمان گرفتار ،60لیٹر شراب برآمد کر لی گئی



جہلم(ظہیرعباسJhelumnews.uk )ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاون جاری تفصیلات کے مطابق ،04ملزمان گرفتار کر کے مجموعی طور پر 60لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ،سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروش ملزمان افضل اور طاہر کو گرفتار کر لیا ،ملزم افضل سے 20لیٹر شراب جبکہ ملزم طاہر سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ،کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم خرم شہزاد کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،جبکہڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اشفاق کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شراب سپلائرز ملزمان کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائی جائے گی

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page