جہلم:: دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں، سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 9، داعش کے چار اہم کمانڈرز سمیت 21 دہشت گردوں کوگرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جہلم، لاہور، ناروال، ڈی جی خان، مظفر گڑھ، گوجرانوالہ، سرگودھا، لیہ، اٹک، گوجرانوالہ اور ساہیوال سمیت دیگر شہروں سے گرفتار دہشت گرد خطرناک منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سی ٹی ڈی حکام کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، پرائما کارڈ،ڈیٹونیٹرز، حفاظتی فیوز، ہینڈ گرینڈ اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناحت شاہد، امین، گل رحمان، آزاد، اسحاق، اعجاز، جاوید، مدثر، اقبال، عیسٰی، شہباز اور سیف وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق رواں ہفتے 700 کومبنگ آپریشنز کے دوران 49 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 29829 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comments