top of page

سیّد عمران شاہ، سیّدعامر کے والد محترم سیّد محمود حسین شاہ موضع ہڈالہ سیّداں،دینہ میں انتقال کر گئے


دینہ (سیّد جواد حسین نقوی Jhelumnews.uk) معروف عزادار و شاعر سیّد اسد رضوی اورسیّد ذکی الحسن شاہ کے سسر، سیّد عمران شاہ و سیّدعامر علی شاہ،سیّد عدنان شاہ برادران آف فرانس کے والد بزرگوار،ماتمی تنظیم کے سالارسیّد ظفر محمود ظفری کے ماموں جان سیّد محمود حسین شاہ موضع ہڈالہ سیّداں،دینہ میں انتقال کر گئے ہیں۔مرحوم کی نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا محمد باقر علی حیدری کی اقتداء میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں علاقہ کی ممتاز شخصیات کے علاوہ سیاسی،سماجی اور مذہبی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔دریں اثناگزشتہ روز مرحوم کی روح کو ایصال ثواب و بلندی درجات کیلئے رہائش گاہ سیّد عمران شاہ ولد سیّد محمود حسین شاہ ختم شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں سید پیر امحد شاہ،سید رفاقت شاہ،سید ناصر علی شاہ،سید ضمیر شاہ،سید طاہر حعفری۔سید وسیم حیدر،سید نجم الحسن رضوی،سید جود حسین نقوی،سید عباس شاہ،سید فضل شاہ،سید علی حسین شاہ،سید ادیب مرتضیٰ،سید افتخار نقوی،سید شبیر حسین شاہ،سید طایر تہطہری اور ہڈالہ سیّداں کے دیگر بزرگ اور مذہبی و سماجی افراد نے شرکت کی۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page