جہلم( پروفیسر خورشید علی ڈار)
گزشتہ روز سیکرٹری صحت اور وزیر صحت کی سربراہی میں بابت ماہ نومبر کی کارگزاری کے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کی ماہانہ کارگزاری کا جائزہ لیا گیا اللہ کے فضل سے ضلع جہلم نے نومبر 2023 میں پنجاب بھر میں صحت کے تمام پروگرامز میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے
یہ محکمہ صحت جہلم کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ ڈاکٹر میاں مظہر حیات صاحب، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کی سربراہی میں ضلع جہلم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ڈاکٹر میاں مظہر حیات صاحب نے اپنی تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ وہ آئندہ بھی اپنی کارکردگی کو برقرار رکھیں تاکہ پنجاب بھر میں ضلع جہلم کی نمایاں پوزیشن برقرار رہے سماجی زعماء دینہ نے ڈاکٹر میاں مظہر حیات سی ای او ہیلتھ جہلم اور ماتحت عملے کو دلی مبارکباد دی ہے کہ ان کی مشترکہ کاوش سے ضلع جہلم پنجاب بھر میں نمبر ون پر رہا ہے ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر نا صرف محکمہ صحت کا مزید نام روشن کریں گے بلکہ ان کی کاوش کے نتیجے میں ضلع جہلم کے لوگ زیادہ سے زیادہ طبعی سہولتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
Comments