جہلم(ظہیر عبّاس Jhelumnews.uk )سی ای او ایجوکیشن جہلم کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بچوں کا مستقبل خطرے میں ، والدین سراپا احتجاج.تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن جہلم کی غیر مصفانہ اور ظالمانہ عارضی ٹرانسفر پالیسی کی وجہ سے بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔جہلم کے مختلف علاقوں سے آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول حسنوٹ کے باہر بھی والدین نے سخت احتجاج کیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے اسکول میں پہلے ہی اساتذہ کی تعداد صرف پانچ تھی۔ان پانچ میں سے بھی دو ٹیچرز کو عارضی طور پر کہیں اور ٹرانسفر کر دیا گیا۔اب پورے سکول میں ایک بھی پرائمری ٹیچر نہیں ہے جس کی وجہ سے سکول کا پرائمری حصہ اساتذہ سے بالکل خالی ہے۔لوگوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے۔جن ٹیچرز کو ٹرانسفر کیا گیا ہے ان کو واپس لایا جائے یا متبادل اساتذہ کا انتظام کیا جائے تا کہ دور دراز کا یہ پسماندہ علاقہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔پہلے ہی اس پورے علاقہ میں بچیوں کا ہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے لوگ سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔بچیاں مڈل سے آگے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔احتجاج میں اسکول کونسل ممبران سمیت والدین نے بھی شرکت کی۔ممران میں حافظ فضل کریم ،محمد سلیم خان ،غلام اصغر چوہدری ، سرفراز ارشد، مقصود احمد، محمد رمضان اور ہمایوں اکبر شامل تھے۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comments