top of page

سیکرٹری یونین کونسل ججیال حاجی رزاق کے بھائی ماسٹر عبدالغفاردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے



سوہاوہ:(محمدنبیل حسنJhelumnews.uk)سیکرٹری یونین کونسل ججیال حاجی رزاق کے بھاٸی ماسٹر عبدالغفار انتقال کرگئے۔نمازجنازہ آباٸی گاؤں ککرالہ میں ادا،نمازجنازہ میں اساتذہ اکرام سمیت اہلیان علاقہ کی شرکت۔ماسٹر عبدالغفار دوران ڈیوٹی ہارٹ ٹیک سے وفات پاۓ۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے نواحی علاقہ ککرالہ کے رہائشی حاجی عبدالرزاق سیکرٹری یونین کونسل اڈرانہ،ججیال کے بڑے بھاٸی ماسٹر عبدالغفار رضاۓ الہی سے انتقال کر گئے،ماسٹر عبدالغفارگورنمنٹ مڈل سکول روہتاس روڈ جہلم میں اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اچانک ہارٹ ٹیک ہوا۔جس پر ریسکیو1122موقع پر پہنچ کر ماسٹر عبدالغفارکو ہسپتال منتقل کیالیکن وہ ہسپتال پہنچے سے پہلے انتقال کرگٸے۔ماسٹر عبدالغفار کی نمازجنازہ آباٸی گاٶں ککرالہ میں ادا کردی گٸی ۔نمازجنازہ میں سیاسی سماجی کاروباری شخصيات،اساتذہ اکرام کی بڑی تعداد کیساتھ ساتھ اہلیان علاقہ کے لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ہرآنکھ اشکبار تھی اور آٶں سسکیوں کیساتھ سپرد خاک کردیاگیا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page