top of page

سیوریج کے کنویں میں گرنے والا دوسرا نوجوان لیاقت علی بھی جاں بحق ہوگیا


پنڈدادنخان(تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk )گزشتہ روز سیوریج کے کنویں میں گرنے والا دوسرا نوجوان لیاقت علی بھی جاں بحق ہوگیا سیوریج کے کنویں میں گر کر جاں بحق ہونے والے دونوں سینٹری ورکروں جابر اور لیاقت علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی انتہائی رقت آمیز مناظر ۔نماز جنازہ علامہ اقبال وکی چلڈرن پارک پنڈدادنخان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ پنڈدادن خان انور علی کانجو ایس ایچ او راجہ آصف سابق ایم پی اے چوہدری نذر گوندل سابق ایم پی اے حاجی ناصر للہ سی او بلدیہ پنڈدادن خان شاہد علیم ہاشمی۔حکیم سید اختر علی شاہ بخاری چیئرمین تحصیل پریس کلب چوہدری طاہر ارشاد نیر اعوان محمد وسیم وسیم عبدالحفیظ ساقی لیگل ایڈوائزر ٹی ایم اے ایڈووکیٹ چوہدری صدف سابق چیئرمین بلدیہ کھیوڑہ ملک فیصل و سابق کونسلر صاحبان۔ میونسپل کمیٹی پنڈ دادن خان اسسٹنٹ کمشنر آفس اور دیگر سرکاری دفاتر کے ملازمین کے علاوہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی علامہ اقبال۔وکی چلڑرن پارک میں جنازہ کی ادائیگی کیلیۓ عوام کا ہجوم امڈ کر آگیا نماز جنازہ علامہ بشیر احمد کرم نے پڑھائی بعد ازاں مرحومین کی مغفرت کیلۓ دعا کی گئی

بابائے سیاست و صحافت مرزا محمود بیگ جہلمی نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ جاں بحق ہونے والے سینٹری ورکروں کے لواحقین کے لئے خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا جائے۔

0 comments

Yorumlar

5 üzerinden 0 yıldız
Henüz hiç puanlama yok

Puanlama ekleyin
bottom of page