top of page

سیوریج کا پانی کھلا چھوڑنے سے منع کرنے پرمحلے داروں پر حملہ۔پٹرولنگ اہلکار سیمت 4 افراد شدید زخمی

جلالپورشریف ( کرم شہزاد مغل )

ظلم کی انتہا پنڈی سید پور میں سیوریج کا پانی کھلا چھوڑنے سے منع کرنے پر با اثر افراد کا محلے داروں پر حملہ

درندہ صفت افراد نے معاملہ سلجھانے کی کوشش کرنے والے پٹرولنگ پولیس کے اہلکار کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پٹرولنگ اہلکار سیمت چار افراد تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو جہلم منتقل جبکہ دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا سیوریج کا پانی کھلا چھوڑنے کی وجہ سے گورنمنٹ گرلزہاٸی سکول , الائیڈ سکول ، عائشہ پبلک سکول ، مشرقی قبرستان اور ملحقہ علاقوں کی گزر گاہ ہے جس کی وجہ سے راہگیروں اور سکولوں کے طلبا و طالبات کو گذرنے میں دشواری کا سامنا ھے ۔اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نالے کی صفائی کی مکمل مرمت کروائی ہے تاکہ سیوریج کی نکاسی متاثر نہ ھو جس کا صلہ یہ ملا کہ بااثر افراد نے ڈنڈوں سوٹوں اور اتشیں اسلحے سے حملہ آور ہو گئے جس کے نتیجے میں رب نواز کھوکھر کو فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور حساس ادارے کا ملازم اور اس کا چچا زادبھائی مک حسن تراب سر پر اور دیگر جسم کے حصوں پر چوٹیں آنے کی وجہ شدید زخمی ہو گئے تھے جن کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں شفٹ کیا گیا ۔ جس کی بنا پر شدید زخموں کی وجہ سے رب نواز کھوکھر راولپنڈی ریفر کر دیا گیا جبکہ حساس ادارے کے ملازم اور ملک حسن کو جہلم ریفر کر دیا گیا جو کہ زندگی اور موت کی کشمکش لڑ رہے ہیں اہل محلہ کی آئی جی پنجاب اور محترم وزیر اعلیٰ پنجاب سے دردمندانہ اپیل ہے کہ ان ظالموں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے تاکہ معاشرے میں امن کی زندگی گزار سکیں ۔

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page