top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

سینئر صحافی نمائندہ سما نیوز جہلم حافظ امتیاز بیگ کی وفات ضلع جہلم کے لئے بڑا نقصان ہے، ڈپٹی کمشنر


جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk ) سینئر صحافی نمائندہ سما نیوز جہلم حافظ امتیاز بیگ کی وفات ضلع جہلم کے لئے بڑا نقصان ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم ۔ حافظ امتیاز بیگ نے نے مثبت اور تعمیری صحافت سے ضلع جہلم کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ھے ، ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز حافظ امتیاز بیگ نمائندہ سماء نیوز کی وفات پر اپنا ایک بیان جاری کرتے ھوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حافظ امتیاز بیگ کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتی ہے اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، رب کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ حافظ امتیاز بیگ گزشتہ روز اپنے گاؤں کی مسجد میں نماز عشاء ادا کرنے کے بعد اپنے گاؤں میں ہی وفات پا گئے تھے جبکہ ایک دن پہلے انہوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کے ساتھ انٹرویو کیا تھا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page