پنڈدادنخان ( تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk ) سچ کا ساتھ دینا جرم بن گیا۔ جہلم نیوز اور صدائے مسلم کے نمائندہ اور سماجی کارکن کو قتل کی دھمکیاں تفصیلات کے مطابق جہلم نیوز اور صدائے مسلم کے نمائندے اور سماجی کارکن تصور حسین ولیال سکنہ للہ کو سچ کا ساتھ دینے اور سچ لکھنے پر ایک دفعہ پھر فیس بک فیک اکاؤنٹ سے قتل کی دھمکیاں آنا شروع ہو گئی ہیں جبکہ چند سال قبل بھی قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں اور ملزمان کی طرف سے فائرنگ بھی کی گئی تھی حالیہ دھمکیوں کی وجوہات جانتے ہوئے باخبر ذرائع سے پتا چلا ہے کہ اس سال اپریل میں پیر داکھارا روڈ پر زکیر صفدر کے ہاتھوں سرعام قتل ہونے والے نوجوان نعیم ولد محمد حلیم کے مدعیان کا ساتھ دینے پر اور سچ لکھنے پر قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ قاتل کی پشت پناہی ریشم خان ولد فلک شیر، فیصل شہزاد ولد عبد الرحمن ،نعمان ولد محمد رمضان کر رہے ہیں اور مالی امداد اور مشاورت ساؤتھ افریقہ میں بیٹھا 302 کا اشتہاری مدثر ولد ریشم خان اور راحیل افسر ولد محمد افسر کررہے ہیں جن کو تصور ولیال کا غریب مدعیوں کیلئے سچ لکھنا اور بولنا ناگوار گزرتا ہے جس کی وجہ سے تصور حسین ولیال کے نام کا جعلی فیس بک اکاؤنٹ ch TASAWER waliyal بنا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں شروع کردی ہیں ایس ایس ایچ او تھانہ للہ سب انسپکٹر عبد الرحمن کو درخواست دے دی ہے جبکہ تصور ولیال نے جان کا خطرہ ہونے کی وجہ سے ڈی پی او اور ڈی سی جہلم سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comments