top of page
Writer's pictureJhelum News

سوہاوہ// نثار احمد مغل سے//سوہاوہ کی یونین کونسل لہڑی میں گزشتہ ماہ قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ہو گئی، مقتولہ پاکپتن کی صحافی نوشین رانا نکلی، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے

سوہاوہ کی یونین کونسل لہڑی میں گزشتہ ماہ قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ہو گئی، مقتولہ پاکپتن کی صحافی نکلی، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل سوہاوہ کی یونین کونسل لہڑی کے علاقہ امرال سے ایک نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جس کو تیز دھار آلہ سے قتل کرکے چہرے پر تیزاب پھینک کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس تھانہ سوہاوہ نے اندھے قتل کی تفتیش کے پہلے مرحلے میں خاتون کو ڈی این اے رپورٹ کے بعد شناخت کر لیا، خاتون کی شناخت پاکپتن کی رہائشی نوشین رانا نام سے ہوئی۔ سوہاوہ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے لواحقین سے رابطہ کیا جا رہا ہے، خاتون پاکپتن کی صحافی ہے جس کی سوہاوہ میں امانتاً تدفین کی گئی تھی۔قتل کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس مصروف کار ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ احسن شہزاد کا کہنا ہے کہ شناخت کے بعد تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، اس سلسلہ میں سائنسی طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page