سوہاوہ// محمد نبیل حسن //سرکاری سکولوں کی نجکاری پر طلبہ و طالبات،انکےوالدین اور اساتذہ اکرام سراپا احتجاج
پراٸمری سکول بھوگی چک،گوڑہاچوہدریاں اور کسیال سکول کی نجکاری بندکرو،طلبہ و طالبات اور انکے والدین پھٹ پڑے،فیصلہ واپس نہ لیاتو ہم اپنے تمام بچے اٹھالیں گے۔
سوہاوہ(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تحصیل سوہاوہ کے گاؤں بھوگی چک،گوڑہاچوہدریاں اور کسیال گاٶں کے مکین سرکاری سکولوں کی نجکاری پر احتجاج کیلیے گھروں سے باہر نکل اۓ،احتجاج میں طلبہ و طالبات،انکے والدین،اساتذہ اکرام اور علاقے کی سماجی شخصیات شامل تھی،حکومتی فیصلوں کیخلاف پھٹ پڑے،بچوں نے نعرے لگاتے ہوۓ کہاسکولوں کی نجکاری نامنظور نامنظور،ایک ریاست دو دستور کے نعرے لگاۓ،اس موقع پر والدین نے کہاہم اس حکومتی فیصلے کو رد کرتے ہیں۔حکومت کو یہ فیصلہ فوری واپس لیناچاہیےورنہ ہم داخل شدہ تمام بچے اٹھاکرپراٸیویٹ سکولوں میں ڈال دیں گے اور آٸندہ کوٸی بچہ داخل نہیں ہونے دیں گے۔اس موقع پر حکومت کو سکولوں کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دیے ڈالی،کہا دورہ کرکے چیک کیاجاۓ کتنے بچے سکولوں میں حاضر ہیں اورکتنے رجسٹر پردرج ہیں۔سب دو نمبری چل رہی ہے،ہم علاقے کے مزید سکولوں کے میں زیرتعلیم بچوں کے والدین کو بھی احتجاج کرنے اور نجکاری کوروکنے کیلیے باہرنکلنے کاکہتے ہیں۔اپکے بچوں کا مستقبل ہے۔
Comments