سوہاوہ// محمد نبیل حسن//ڈومیلی سُپرلیگ سیزن 2میں تراٹی الیون نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد فائنل اپنے نام کرلیا۔
کامیاب ٹیموں میں مہمانوں نے انعامات تقسیم کئے،شائقین کی بڑی تعداد امڈ آئی،8فرنچائزنے حصہ لیا۔
سوہاوہ(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے نواحی گاؤں بڑاگواہ میں ڈومیلی سپر لیگ سیزن ٹو کا انعقاد کیاگیا،جس میں علاقہ ڈومیلی سے8فرنچائزز نے حصہ لیا،اس لیگ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیاگیا،ڈے اینڈ نائیٹ میچ ہوئے،اس لیگ کو دیکھنے کیلئے علاقہ بھر سے شائقین کر کٹ کی بڑی تعداد امڈ آئی،شاندار کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کی شائقین نے دل کھول کرحوصلہ افزائی کی،انتظامیہ نے گراؤنڈ میں اچھے انتظامات کئے جس پر شائقین اور مہمانوں نے انتظامیہ کو مبارکباد بھی پیش کی،اس موقع پر کھانے پینے کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے،اس لیگ کے مہمان خصوصی صدرہڈالی راجہ بشارت،ملک اسجد اعوان،واجد کیانی،شکیل کھٹانہ،راجہ محسن کیانی،شیخ انیس صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ تھے،مہمانوں کا گراٶنڈ پہنچے پر شاندار استقبال کیاگیا،نوٹ اور پھول نچھاورکٸے گٸے،ایس ایم سی سی تراٹی کنگ نےفاٸنل میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد جیت لیاخوب جشن منایامہمانوں نے انعامات تقسیم کٸےاور مبارکباد پیش کی،اس موقع پر کھلاڑیوں اور شاٸقین کرکٹ نے کہاراجہ عدنان کیانی،راجہ ندیم عزیز، راجہ راشد انار اور ڈی سی سی کے عہددران نے گراٶنڈ کی تیاری سے لیکر اختتام تک بڑی محنت کی،یہ لیگ علاقہ ڈومیلی کی سب سے بڑی لیگ تھی جس میں نوجوانوں کو موقع دیاگیا۔تاکہ نوجوانوں میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لایاجاۓ۔پوری انتظامیہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔کمنٹیٹرراجہ ندیم عزیز جبکہ سکورر راجہ کامران اسحاق نے ذمہ داریاں سرانجام دی۔
Comments