عیدالفطرکے موقع پرتفریح کیلیے بڑاگواہ میں
شاندار سرکل کبڈی کاانعقاد
جہلم کی ٹیم نے گجرات کی ٹیم کوشکست دیدی،کامیابی پرخوب جشن،شاٸقین کی بڑی تعداد میں شرکت،مہمانوں نے انعامات تقسیم کٸے،سیکورٹی کے سخت انتظامات
سوہاوہ(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق عیدالفطر کے موقع پر عوام الناس کی تفریح کیلیےسوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ میں شاندار سرکل کبڈی میچ کا انعقاد کیاگیا۔جس میں ضلع جہلم اور ضلع گجرات کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا،مہمانوں اور کبڈی کھلاڑیوں کا گراٶنڈ پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔پھول اور نوٹ نچھاور کٸے گٸے اور پھولوں کے ہار پہناۓ گٸے۔جن میں ملک زاہد اعوان پنجاب پولیس،مرزاطارق پنجاب پولیس،راجہ بلال المعروف ایم پی اے کھوکھراں،راجہ جبران،محمد ذیشان کیانی،پہلوان محمد احسان کیانی بڑاگواہ حال مقیم کالا گجراں،پہلوان ناصر مسعود کیانی ڈھوک حفیظ اللہ سمیت دیگر شامل تھے۔پہلوان سپورٹس گروپ جہلم راجہ عدنان دانی کھوکھرالمعروف باباکھوکھریوکے،گکھڑ ویلفیٸرٹرسٹ آورسیز بانی راجہ علی امریکہ نے شیلڈز سپانسر کی۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کٸے گٸے تھے تھانہ ڈومیلی پولیس موقع پر ڈیوٹی دیتی رہی۔اس موقع کھانے پینے کے اسٹال بھی لگاٸے گٸےتھے۔کبڈی میچ کو دیکھنے کیلیے بڑی تعداد میں عوام اُمڈ آٸی،جن میں بچے بزرگ نوجوان شامل تھےکھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کرکے خوب داد وصول کی۔ضلع جہلم کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ضلع گجرات کی ٹیم کو شکست دے کرکبڈی میچ جیت لیا۔کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا۔کامیاب کھلاڑیوں میں مہمانوں نےانعامات تقسیم کٸے اور مبارکباد پیش کی۔اس موقع پرمہمانوں اور شاٸقین نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوۓ کہاکہ اس طرح کے کھیل ہماری ثقافت بھی ہےاور نوجوانوں کیلیے ایک صحت مندانہ سرگرمی بھی ہے۔اسی طرح ثقافتی پروگرام کاانعقادہونا چاہیے تاکہ میدان آباد ہوں اور ہسپتال ویران ہوں۔اچھے انتظامات اور کامیاب کبڈی کے انعقاد پر پہلوان راجہ عدیل کیانی اور انکی ٹیم کومبارکباد پیش کی۔
Comments