top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

سوہاوہ! یونین کونسل پیل بنے خان کے گاٶں ڈونگی کو ماڈل ولیج کا درجہ دے دیا گیا۔

سوہاوہ(محمدنبیل حسن)ڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب شفاعت علی کا یوسی پیل بنے خان کے گاٶں ڈونگی کا دورہ۔ڈونگی گاٶں کو ماڈل گاٶں کا درجہ دیاگیا۔اس موقع پراے ڈی ایل جی عدنان ظفر رانجا، مختلف یوسی کے سیکرٹریز سمیت اہلیان علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب شفاعت علی نے تحصیل سوہاوہ کی یونین کونسل پیل بنے خان کے گاٶں ڈونگی کا تفصيلی دورہ کیا،اسکے بعد وہاں تقریب میں شرکت کی۔شفاعت علی کا ڈونگی پہنچنیں پرشاندار استقبال کیاگیااور پھولوں کا گلدستہ پیش کیاگیا۔اس موقع پراے ڈی ایل جی عدنان ظفر رانجا،فوکل پرسن تحصیل سوہاوہ محمدندیم الحق، مختلف یونین کونسلز کے سیکرٹریز سمیت مقامی افراد کی کثیرتعداد نے شرکت کی،ڈونگی گاٶں کو ماڈل گاٶں کا درجہ دیاگیا۔اس موقع پر ڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب شفاعت علی نے شرکاء سے خطاب میں کہا پنجاب بھر میں اب گاٶں چمکیں گے مہم زوروشور سے جاری ہے۔تمام یونین کونسلز میں ورکرز گلیوں نالیوں کی صفائی کرکے ان دیہاتوں کو خوبصورت بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔اس گاٶں میں صفاٸی کے بہت اچھے انتظامات کٸے گٸے ہیں۔ڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب شفاعت علی نے اے ایل ڈی جی،سیکرٹری اور ورکرزکو اچھےکام کرنے پرسہراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔تین ورکرز کو اپنی جیت سے انعام بھی دیاگیا۔

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page