top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

سوہاوہ:گورنمنٹ پراٸمری سکول تھلہ چوہدریاں میں سالانہ رزلٹ کی شاندار تقریب کا انعقاد


گورنمنٹ پراٸمری سکول تھلہ چوہدریاں میں سالانہ رزلٹ کی شاندار تقریب کا انعقاد

سماجی شخصیت صوبیدار ر چوہدری مسعود احمد اور چوہدری عامر اقبال کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔انکے علاوہ چوہدری ہارون سلطان،عبدالرحمن،چوہدری امتیاز،عدنان عاطف،ماسٹرسعیداختر اوربچوں کے والدین نے شرکت کی۔

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز گورنمنٹ پراٸمری سکول تھلہ چوہدریاں میں بھی سالانہ رزلٹ کی رنگارنگ اور شاندار تقریب کاانعقاد کیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی سماجی شخصیت چوہدری مسعود احمداور چوہدری عامر اقبال تھے۔اسکے علاوہ تقریب میں چوہدری ہارون سلطان،عبدالرحمن،ماسٹرسعید اختر،چوہدری امتیاز،عدنان عاطف،شکیل بھٹی،نزاکت علی بچوں کے والدین،علاقے کی سماجی شخصیات سمیت میڈیا نماٸندگان نے شرکت کی۔تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک و نعت پاک سے کیاگیا۔اس تقریب میں ننھے منے بچوں نے ٹیبلو پیش کرکے تمام مہمانوں کے ویلکم کیا۔اس کے علاوہ دیگرکلاسسز کے طلبہ و طالبات نے بھی مختلف ٹیبلوپیش کرکے سب کوحیران کردیا۔ٹیبلوز میں شاندار پرفامس پیش کرکے خوب داد وصول کی۔مہمانوں،میڈیانماٸندگان۔بچوں کے والدین نے کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کٸے۔سکول انتظامیہ نے طلبإ و طالبات کے علاوہ مہمانوں،میڈیانماٸندگان،والدین میں بھی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا۔سکول پرنسپل نے شرکإ سے خطاب میں کہا تمام کامیاب بچوں کے والدین کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتی ہوں۔اور مہمانوں کو بھی شکریہ جو قیمتی وقت سے سکول کیلیے وقت نکالا۔آج کا پروگرام منعقد اور کامیاب کرانے پر والدین ٹیچرز کو مبارکبادپیش کرتی ہوں۔۔انشإ اللہ یہی بچے آنےوالے وقت میں افسر بنے گے اج انہوں نے شاندار پرفامس پیش کی۔جب میں اپکے گاٶں اس سکول کو جواٸن کیاسکول کی بہت خستہ حالت تھی۔لیکن سکول فنڈز کی کمی بھی تھی۔لیکن نٸی سکول کونسل کو تشکیل دیا۔جس کے بعد تھلہ چوہدریاں کے لوگوں نے تعاون کیااور سکول کی مینٹینس اور رنگ،دروازوں کا کام مکمل ہوا۔جس میں دوبٸی میں مقیم چوہدری اسد مسعود اور چوہدری عامر اقبال کا بہت شکریہ جنہوں نے پورے گاٶں کو پیچھے چھوڑ دیا۔دل کھول کرفنڈز دیٸے۔اور اج آپ سب اس سکول کو خوبصورت دیکھ کرخوش ہوں گے۔ان دونوں نے اسی سکول سے تعلیم حاصل کی اسی وجہ سے آج انکو اس سکول کا خیال آیا۔انکا بھی میں شکریہ اداکرتی ہوں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page