top of page
Writer's pictureJhelum News

سوہاوہ کے نواحی علاقے ڈھوک جبہ میں زمیندار کے گھر ڈاکہ۔چور لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر کے لے گئے

سوہاوہ ادریس چودھری سے)سوہاوہ کے نواحی علاقے ڈھوک جبہ میں زمیندار کے گھر ڈاکہ۔چور لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر کے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوہاوہ کے علاقے ڈھوک جبہ میں زمیندار عاشق کے گھر رات کو دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور مال مویشی والے کمرے کی دیوار توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر کے لے گئے عاشق نے پولیس تھانہ سوہاوہ سے ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا سارا سرمایہ ہی میرے مال مویشی تھے ایف آئی آر درج کر کے جلد سے جلد چوروں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔




0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page