top of page
Writer's pictureJhelum News

سوہاوہ:چوہدری زاہد اختر اور راجہ یاور کمال کی سابق وائس چیئرمین چوہدری راشد علی سے الگ الگ ملاقات ، چودھری راشد نے دونوں کی حمایت کا اعلان کر دیا

جہلم(نمائندہ جہلم نیوز)حلقہ این اے 60 اور پی پی 24 میں سیاسی ہلچل ،بڑے سیاسی دھڑے کی چوہدری زاہد اختر اور راجہ یاور کمال کی حمایت کا اعلان۔انتخابات سے چند دن قبل تحریک لبیک کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری زاہد اختر اور استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار راجہ یاور کمال کی سابق وائس چیئرمین چوہدری راشد علی سے الگ الگ ملاقات ۔سابق وائس چیئرمین پنڈ متے خان چوہدری راشد علی نے اپنے پورے دھڑے سمیت دونوں امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔سابق وائس چیئرمین نے دونوں امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں ان دونوں امیدواروں کے لیے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں ۔چوہدری زاہد اختر اور راجہ یاور کمال کی شخصیت تمام سیاسی قائدین سے بہتر ہے اور یہ دونوں شخصیات اپنے حلقوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے موذوں ترین ہیں اور یہ اپنی سیٹ جیت کر جہلم اور سوہاوہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔چوہدری راشد علی اور ان کے رفقاء کی حمایت سے چوہدری زاہد اختر اور راجہ یاور کمال کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی






0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page