top of page

سوہاوہ:پیر مغل کلیان کا 90واں سالانہ عرس اختتام پذیر،زائرین کی بڑی تعداد میں شرکت

پیر مغل کلیان کا 90واں سالانہ عرس اختتام پذیر،زاٸرین کی بڑی تعداد میں شرکت،

ہرسال بارہ فروری کو اڈرانہ کے گاٶں سہال شریف میں منعقد ہوتاہے۔پیرتیمور منظور نے خصوصی دعاکراٸی۔دربار پرڈالیاں چڑھاٸی گٸیں۔

سوہاوہ(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تحصیل سوہاوہ کی یونین اڈرانہ کے گاٶں سہال شریف میں حضرت پیرمغل کلیان کے 90واں عرس کا انعقاد کیاگیا۔جس میں دوردراز علاقوں سے زاٸرین نے ڈھول کی تھاپ اور تھمال ڈالتے ہوٸے دربارپرپہنچے اور وہاں ڈالیاں چڑھاٸی،یہ عرس ہرسال بارہ فروری کو منعقد ہوتاہے۔حضرت پیر تیمور منظور نے خصوصی دعاکراٸی۔لنگر کا وسیع اہتمام کیاگیاتھا۔عرس کے موقع پر مختلف کھانے پینے کے اسٹال سمیت خواتین کی ضرورت اور بچوں کیلیے جھولے بھی لگاٸے گٸے تھے۔مردوخواتین نوجوان زاٸرین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے پولیس چوکی کسیال اور تھانہ ڈومیلی کے افسران و اہلکاران موقع پر موجود رہے۔بچوں نے جولے لے کرخوب انجواۓ کیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page